Juz 19 – POINTS TO PONDER (Part 1)

📖💫جزء 19 حصہ اوّل💫📖

🌅 سورة الفرقان🌅

✍🏻آیت 21 وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ۔۔۔ ذکر ان لوگوں کا جو قیامت کے دن کو جھٹلاتے ہیں

✍🏻آیت 25 وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ ۔۔ حدیث کے مفہوم میں ہے کہ قیامت کے دن انسان کا صدقہ اس پر سایہ بنے گا

✍🏻آیت 26۔ 28 اس روز صرف الله کا ہی حکم چلے گا اور وہ لوگ ڈر رہے ہوں گے جنہوں نے الله کا پیغام اور انبیآء کے پیغام کا مذاق اڑایاہو گا۔

💎جو لوگ دنیا میں تکبر کرتے اور الله کی بات کو نہ مانتے وہ افسوس کریں گے کہ کاش انہوں نے رسول کا رستہ اپنا لیا ہوتا اور اچھی صحبت رکھی ہوتی

💎تقوی کی صفت کو مضبوط کرنا ہے کہ تنہائی میں بھی کوئی غلط کام نہ کریں ۔ اپنے ضمیر کو تقوی کے ساتھ خوبصورت بنانا ہے

💎ہمیں کوشش اور دعا کرنی ہے کہ ہم نبیﷺ کی سیرت کا مطالعہ کر یں اور ان کی سنتوں کو اپنا سکیں۔

📝ریفرنس کے لیے آخر👇🏻 میں کتاب کے لنکس کو دیکھیں

📚کتاب : آپؐ کے لیل و نہار ، 📚نبیﷺ کے معاملات اور معمولات،📚 رات و دن میں1000 دلنواز سنتیں

💎اچھی صحبت کے بارے میں ایک عالم کا قول ہے کہ اپنے دوست کے معاملے میں محتاط رہو کیونکہ انسان اسکی عادات اور اخلاق کو چرا لیتا ہے

💎رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نیک ساتھی اور برے ساتھی کی مثال کستوری بیچنے والے عطار اور لوہار کی سی ہے ۔ مشک بیچنے والے کے پاس سے تم دو اچھائیوں میں سے ایک نہ ایک ضرور پا لو گے ۔ یا تو مشک ہی خرید لو گے ورنہ کم از کم اس کی خوشبو تو ضرور ہی پا سکو گے ۔ لیکن لوہار کی بھٹی یا تمہارے بدن اور کپڑے کو جھلسا دے گی ورنہ بدبو تو اس سے تم ضرور پا لو گے ۔💫بخاری 2101

💎دعاؤں میں شامل رکھیں✅ الحقنی بالصالحین

💎آیت 30 نبیؐ الله سے شکوہ کر رہے ہیں کہ میری امت نے قرآن کو چھوڑ دیا یعنی پڑھ کر بھلا دیا،وہ رستہ اپنا لیا جو لوگوں نے اپنایا ہوا تھا۔

💎ہمیں بھی قرآن کو تازہ کرتے رہنا ہے۔

✍🏻آیت 44 أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ ۔۔۔ ہمیں اپنی نفسانی خواہشات کو کنٹرول کرنا ہے۔

💎ہمارا دین ہمیں اس بات کی بہترین رہنمائی کرتا ہے کہ نفس کو کس طرح صحیح سمت کی طرف لے کر جائیں

✍🏻آیت 45 الله کی نشانیوں پر غور و فکر مثال جیسے دھوپ اور چھاؤں میں بھی ایک خوبصورتی ہے

💎الله نے ہر چیز اعتدال کے ساتھ بنائی ہے

✍🏻آیت 52 فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا

دینے کے بجائے قرآن مجید سے جوڑیں کیونکہ اس سے دعوی کا کام مؤثر ہوتا ہے۔  logic جب بھی دعوی کا کام کریں تو

💎قرآن کے ساتھ جہاد کبیر کرنا ہے یعنی اسے سمجھنا ، سیکھنا ، سیکھانا، عمل کرنا، اپنا وقت ، مال اور صلاحیتوں کو اس رستے میں لگانا ہے۔

💎اپنے ایمان اور عقیدہ کو بھی مضبوط کرنا ہے

✍🏻آیت 53 وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ۔۔۔ جس طرح دو سمندر کی مثال ہے اسی طرح ہر مزاج کے لوگ اس رستے میں ملیں گے لیکن دعوی کا کام چھوڑنا نہیں ہے اور استقامت کی دعا کرنی ہے

✍🏻آیت  57قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ۔۔۔۔ نبیؐ کے دعوی کا مقصد لوگوں کو الله سے جوڑنا ہے

✍🏻آیت 58 جب بھی ہم دعوی کا کام کریں گے تو روحانی طاقت بھی مضبوط کرنا ہے تسبیحات کی کثرت کے ساتھ

✍🏻آیت 63 ۔74 رحمٰن کے بندوں کا عمل اور اخلاق کیسا ہوتا ہے کچھ صفات کا ذکر

✍🏻 آیت 74 ہدایت اور تقوی کی دعا کرنا ہے کہ ہمارا گھر متقین کا گھر ہو

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

🌅سورة الشعراء🌅

✍🏻آیت 1۔2 طسم ﴿١﴾ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ ﴿٢﴾ مبین یعنی اس قرآن اور اس سورت میں جو آیات ہیں وہ واضح ہیں

✍🏻آیت 8 الله کی نشانیاں ہر جگہ ہیں اگر کوئی ڈھونڈنا چاہے

✍🏻آیت 13 اگر الله کا پیغام کسی ایسے انسان کو دینا ہے جو اس کو ماننے کا انکار کرتا ہے تو ان دعاؤں کو پڑھیں

✳️ استخارہ کی دعا کے ساتھ

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي

✳️ یا حی یا قیوم کی کثرت

✳️اللّٰهُمَّ اهْدِ قَلْبِیْ وَسَدِّدْ لِسَانِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَةَ قَلْبِیْاے الله! میرے دل کو راہ نمائی عطا فرما، میری زبان کو درستگی عطا فرما اور میرے دل کے کینے کو دور فرما

(مسند احمد:1997)

✍🏻آیت 24 رب کا خوبصورت تعارف موسیؑ نے کرایا


Originally posted on telegram channel ‘Al-Qur’an Al-Tazkeer’

Related Links: Juz 18 Part 1Part 2

 

Mentioned Books in the above reflection:

  1. Aap صلى الله عليه وسلم ke Lailo Nahaar
  2. 1000 Dilnawaz Suanatien
  3. Muhammad s.a.w Maamoolat Aur Muamlat
  4. Muhammad – Habits & Dealings
  5. Beautiful Compilation of Duas – Dua Kijeye and App is also available in app store

 

Advertisements